اتوار، 30 اپریل، 2023

بھارت میں زہریلی گیس سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

0 Comments






  بھارت (50 نیوز ویب ڈیسک)  لدھیانہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کےعلاقے غیاس پورہ میں زہریلی گیس کے اخراج نے ہلچل مچا دی ہے اورگیس لیک ہونے کی وجہ سے کم از کم 9افراد ہلاک جبکہ11سے زائد افراد بے ہوش ہو گئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریسکیو ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور ایمبولینس کو بھی بلایا گیا ہے۔ایس ڈی ایم لدھیانہ ویسٹ نے بتایاکہ یقینی طور پر یہ گیس لیک ہونے کا معاملہ ہے۔ لوگوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور بچائو کاکام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 11بیمارہوئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق زہریلی گیس قریبی فیکٹری سے لیک ہوئی اور اچانک بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لوگ فیکٹری سے جتنا دور ہو سکا، چلے گئے تاکہ اپنی جان بچا جا سکیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ اس کے چچا وہاں کلینک چلاتے ہیں اور ان کا پورا خاندان بے ہوش ہو گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں دو افراد کی لاشیں پڑی ہیں جن کا جسم بالکل نیلا ہو گیا۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔