صحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
صحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 17 اپریل، 2024

انتظامیہ کی غفلت، کراچی گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

0 Comments









کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی گزشتہ کئی سالوں سے تباہی کا شکار آپریشن تھیٹر بند، بچوں کی ختنہ کے لیئے رنگ بھی بازار سے منگوائے جانے لگے۔مریض سخت ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں  ادویات ناپید  اور نا آپریشن کی سہولیات ، ماضی کی طرح ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں نا تو ادویات میسر ہیں اور نا ہی سگ گزیدگی کے انجیکشن موجود ہیں۔ڈسپینسری میں بخار کے لیئے پیناڈول تک موجود نھی اور نا ہی اینٹی بائیوٹک ملتا ہے ، کھانس کا شربت بوتل سے نکال کر چھوٹی چھوٹی پلاسٹک کی تھیلیوں میں دیا جاتا ہے جسں پر نا ہی شربت کا نام اور تاریخ معیاد لکھی ہوئی ہوتی ہے۔ جس سے شربت کے زائدالمیعاد ہونے کا علم ہی نہیں ہو پاتا۔ مریضوں کی جانب سے متعدد شکایات کےباوجود انتظامیہ ٹس سے مس ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ مزید برآں ایکس رے فلمیں  موبائل پر تصویر کھینچ کر دی جاتی ہے اور جس مریض کے پاس اینڈروئیڈ موبائل نا ہو وہ بنا ایکس رے ہی واپس لوٹا دیا جاتا ہے ۔کروڑوں روپے سندھ سرکار کی جانب سے سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کو مریضوں کی ادویات کی مد میں دیے جاتے ہیں مگر کرپٹ افسران تمام بجٹ ہڑپ کر جاتے ہیں۔ 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ روپے اسپتال کے کچن کا بجٹ ہونے کے باوجود داخل مریضوں کو معیاری کھانا تک فراہم نہیں کیا جاتا۔ اسپتال انتظامیہ پارکنگ کے نام پر فی موٹر سائیکل 30 روپے وصول کرنے  لگی جو کہ آنے والے غریب مریضوں کے لیئے وبال جان اور آئے روز شور شرابا طوفان بدتمیزی کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔علاوہ ازیں اس سے قبل بھی غیر حاضر رہتے ہوئے پوری  تنخواہیں لینے والے ملازمین کے ناموں کا بھی انکشاف ہوا تھا پر تاحال کسی بھی ملازم کے خلاف اب تک محکمہ جاتی کارروائی عمل میں نا لائی جاسکی ہے۔ 

برطانیہ: 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کو سگریٹ کی فروخت بند

0 Comments




برطانیہ میں، 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ،

سگریٹ کی فروخت بند کر دی گئی ۔


کل ہاوس آف کامنز میں 67 منفی ووٹوں کے مقابل 383 مثبت ووٹوں سے منظور ہونے والے قانونی بِل کی رُو سے نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔


اس قانون کے ساتھ، ملک میں "سگریٹ نوشی سے پاک" نسل پیدا کرنے کے لئے، یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت ممنوع کر دی گئی ہے۔


قانون کے نفاذ کے بعد رواں سال 15 ویں سال میں داخل ہونے والے بچے زندگی بھر سگریٹ نہیں پی سکیں گے۔


مذکورہ قانون سگریٹ نوشی کی ممانعت پر نہیں صرف یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت کی ممانعت پر مبنی ہے۔


واضح رہے کہ برطانیہ کے قومی محکمہ شماریات کے مطابق 2022 میں ملک کی بالغ آبادی کا 12،9 فیصد سگریٹ نوشی کرتا ہے۔


مذکورہ سے مشابہہ قانونی بِل نیوزی لینڈ میں بھی منظور کیا گیا تھا لیکن نفاذ سے پہلے ہی نئی کولیشن حکومت کی طرف سے کالعدم کر دیا گیا تھا۔

بدھ، 31 مئی، 2023

اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس کے تحت مینٹل ہیلتھ ویک کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

0 Comments

 کراچی (50 نیوز الرٹ)دماغی صحت جسم کی مجموعی بہبود کا

 ایک اہم جزو ہے، اور مؤثر علاج میں اکثر تھراپی اور ادویات

 کا مجموعہ شامل ہوتا ہے۔دماغی صحت کے مختلف عوارض 

کے علاج میں ادویات کے انتخاب کی اہمیت پر زور دیا 

جاتا ہے، بشمول ڈپریشن، اضطراب، نیند سے متعلق امراض

 اور دیگرکیفیات کے لیے عام طور پر تجویز کی جانے والی دوائیوں

 کی اقسام، ان کے اثرات کے طریقہ کار، اور متوقع علاج کے

 نتائج کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرتی ہے۔


ان خیالات کا اظہارماہرنفسیا ت وجناح سندھ میڈیکل

 یونیورسٹی کے نیشنل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے

 ذہنی تناؤ کے خاتمے میں فارماکولوجی اورسائیکالوجی کے 

اہم کردار پر اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں منعقدہ سیمینار

”مینٹل ہیلتھ ویک“ کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔


انھوں نے کہا کہ ادویات کا استعمال ہر مریض کی منفرد 

ضروریات کے مطابق کیا جانا چاہیے، ان کی مخصوص

 ذہنی صحت کی حالت، علامات کی شدت، طبی تاریخ،

 اور علاج کے ردعمل جیسے عوامل پر غور کرنا چاہیے۔

ذہنی صحت کے لیے بنیادی ادویات کو سمجھنا مریضوں،

 ان کے خاندانوں، اور ان کی دیکھ بھال میں شامل 

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور ماہر نفسیات 

کے لیے بہت ضروری ہے۔


ان ادویات اور ان کےاثرات سے خود کو واقفیت 

 حاصل کر کے، ہم موثر فیصلے کر سکتے ہیں اور علاج

 کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کر 

سکتے ہیں۔


 ڈاکٹر سلیمہ تیجانی نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات جو تعلیمی

 اداروں میں فراہم کی جانے والی کونسلنگ، تھراپی اور

 فارماکولوجی کی تعلیم مہیاکرتی ہیں طلباء کوذہنی تناؤ پر قابو 

پانے، تندرستی کو فروغ دینے اور ان کی ذہنی صحت کو

 بہتر بنانے میں دوسروں کی مدد کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

اس موقع پرطلباء و طالبات کی جانب سے فارماکولوجی اور 

سائیکالوجی پر مبنی آگاہی سیمینار میں پروجیکٹس کی نمائش بھی 

کی گئی۔


 تقریب کے اختتام پر کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر سید علی رضا نے

 پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر

 ڈاکٹر محمد مسرور، ڈاکٹر سلیمہ تیجانی اور دیگر موجود تھے۔

جمعہ، 26 مئی، 2023

عمران خان کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال ، قادر پٹیل

0 Comments








 عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے: وزیر صحت 


 وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سابق وزیراعظم عمران خان کی رپورٹ منظر عام پر لے آئے اور میڈیا کے سامنے پیش کردی۔ 


   قادر پٹیل کا کہنا تھاکہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز عوامی دستاویزات ہوتی ہیں، بعد از گرفتاری عمران خان نیازی کو پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور ان کے طبی معائنے کیلئے اسی اسپتال میں میڈیکل بورڈ بھی بنایا گیاتھا ۔ کراچی میں پریس کانفرنس 


 انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 مہینے تک پلستر لگا کر گھومتے رہے جبکہ کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے، کسی شخص کو گوشت میں کوئی چوٹ آجائے تو اسے پلستر کرتے دیکھا ہے؟  


   ان کا کہنا تھا کہ پیشاب کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے، ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے، اب اس کا تناسب نہیں آتا ہم کسی حتمی نتیجے پر جائیں گے، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ عمران کی ذہنی حالت پر سوالیہ نشان ہے، ان کی حرکات و سکنات فٹ آدمی کی نہیں تھیں، رپورٹ میں ہے کہ جس آدمی کی دماغی حالت ٹھیک ہو ایسی حرکتیں نہیں کرسکتا۔ 


 عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جس راستے پر لگایا اس کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، کیا اسی شخص کو ڈیم والے جج نے صادق اور امین قرار دیا تھا؟ عمران خان باتیں کیا کرتا ہے اور میڈیکل رپورٹوں سے کیا نکلتا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس کے حوالے نہ کریں۔ 


 ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ جن ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ پر فریکچرکا لکھا ہے غلط پریکٹسیز کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو لکھوں گا۔ 


 قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عوامی دستاویز ہے شائع کی جائے گی، عمران خان کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ آئے گی تو پھر پولیس کو بھجوائیں گے۔

اتوار، 14 مئی، 2023

کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت

0 Comments

 


کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت، محکمہ صحت کا الرٹ جاری ۔۔!!!


محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 28 سال کے محمد عادل کو 30 اپریل کو بخار ہوا تھا،

 جس کے بعد4 مئی کو انہیں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

 

ذرائع کا بتانا ہےکہ مریض میں کانگو کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد 

محمد عادل کا انتقال 5 مئی کو ہوا تھا -!!!'

بدھ، 3 مئی، 2023

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

0 Comments








                                                                                                                                                                              کراچی :( 50 نیوز ویب ڈیسک) بیرون لک سے کراچی آنے والے

 ایک اور مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں،جس کے بعد 

اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ مسافر اومان سے غیر ملکی

 ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا۔2دنوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے

 منکی پاکس کا دوسرامشتبہ کیس رپورٹ ہوا-


یاد رہے بین الااقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں 

منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی -

پیر، 24 اپریل، 2023

رمضان کے بعد بیماریوں سے بچنے کیلئے ماہرین کے مفید مشورے

0 Comments






                                                                                                                                                                                                                                                                                                            رمضان کے بعدکھانے پینے میں بے احتیاطی آپ کی

 عید الفطر کی خوشیوں کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے

 ضروری ہے کہ اعتدال  سے کھائیں اور عید کی خوشیاں 

بھرپور طریقے سے منائیں۔


روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال پسندی کے فوری

 بعد بے  احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا 

ہوسکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال

 اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔


ماہرین طبرمضان المبارک میں جہاں انسان میں روحانی

 تبدیلی رونما ہوتی ہے وہیں سحر اور افطار میں کھانے پینے

 میں وقفے سے نظام ہضمہ بہتر ہونےسے انسانی صحت پر

 مثبت اثرات سامنے آتے ہیں، اس لیے ماہرین صحت عید

 پر فوری طور پر روغنی اور زیادہ میٹھی چیزوں سے اجتناب 

کرنے پر زور دیتے ہیں۔


ڈاکٹروں کے مطابق روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال کے

 فوری بعد بے احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو  

سکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال اور گیس

 کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔ 


ماہرین صحت عید کے موقع پر بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین

 سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنے کا

 مشورہ دیتے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائی

 جاسکیں۔


اتوار، 23 اپریل، 2023

ڈپریشن متعدد خطرناک جسمانی امراض کا بھی سبب قرار

0 Comments

 







                                                 کراچی(50 نیوز ویب ڈیسک)ڈپریشن کے منفی اثرات کسی مریض کے جذبات اور ذہنی صحت پر ہی مرتب نہیں ہوتے بلکہ جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔ہر فرد کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداسی یا صدمے کے باعث ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔مگر ان علامات کا دورانیہ 2 ہفتوں سے زیادہ ہو تو یہ سنگین مسئلے کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔


 ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ ڈپریشن محض دماغ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔ڈپریشن کے شکار افراد کے کھانے کی اشتہا میں تبدیلیاں انے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث جسمانی وزن میں کمی یا اضافہ ہوتا ہے۔


ماہرین کے مطابق جسمانی وزن میں اضافے سے دیگر متعدد طبی مسائل جیسے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔اسی طرح جسمانی وزن میں کمی سے دل کو نقصان پہنچتا ہے، تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے جبکہ بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ڈپریشن کے شکار افراد کو کسی وجہ کے بغیر تکلیف بشمول جوڑوں یا مسلز کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔سردرد درد یا سینے میں کھچاو¿ جیسے مسائل بھی ڈپریشن کے مریضوں میں عام ہوتے ہیں۔دائمی تکلیف سے ڈپریشن کی علامات کی شدت بھی بدترین ہو جاتی ہے۔


ڈپریشن سے کسی فرد میں طرز زندگی کے مثبت انتخاب کا جذبہ کم ہو جاتا ہے۔ڈپریشن کو دل کی صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔دل کی شریانوں کے ہر 5 میں سے ایک مریض ڈپریشن سے بھی متاثر ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن اور جسمانی ورم کے درمیان تعلق موجود ہے اور اس سے مدافعتی نظام میں بھی تبدیلیاں ا?تی ہیں۔


رپورٹس کے مطابق ڈپریشن سے دائمی ورم کا خطرہ بھی بڑھتا ہے اور اس کے باعث ا?نتوں کے امراض، ذیابیطس ٹائپ 2 اور جوڑوں کی تکلیف جیسے امراض کا امکان بڑھتا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈپریشن ورم کا باعث بنتا ہے یا دائمی ورم کسی فرد کو ڈپریشن کا شکار بناتا ہے۔


ڈپریشن کے شکار کچھ افراد کے شریک حیات سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ تولیدی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ڈپریشن کے ایسے افراد جو پہلے ہی کسی دائمی مرض کے شکار ہوں، ان میں اس مرض کی علامات کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔دائمی امراض کے شکار افراد پہلے ہی تناو¿ کے شکار ہوتے ہیں اور ڈپریشن سے ان کے احساسات زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے کسی مرض کے علاج کے لیے ادویات کا استعمال مشکل ہوتا ہے جس سے بھی علامات کی شدت بڑھ جاتی ہے۔


ڈپریشن کے مریضوں میں بے خوابی یا سونے میں مشکلات کی شکایت عام ہوتی ہے۔نیند کی کمی کے باعث ایسے مریض زیادہ تھکاوٹ کے شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔نیند کی کمی کو متعدد طبی مسائل سے منسلک کیا جاتا ہے۔


 تحقیقی رپورٹس کے مطابق طویل المعیاد بنیادوں پر نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، جسمانی وزن میں اضافے اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ڈپریشن کے شکار مریض اکثر نطام ہاضمہ کے مسائل جیسے ہیضے، متلی، قے یا قبض کی شکایت کرتے ہیں۔



جمعہ، 21 اپریل، 2023

کینسر کے مریضوں کا اچانک وزن کیوں کم ہوتا ہے؟؟؟

0 Comments


 




                                                                                                                                                                                                                                                                                                                      لندن: سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ وہ آخری درجے

 کینسر کے دوران مریضوں کے اچانک اور خطرناک

 حد تک وزن گرنے کی وجہ جاننے کے قریب پہنچ چکے

 ہیں۔ برطانیہ میں محققین نے GDF 15 نامی ایک جین

 دریافت کیا ہے جس کا تعلق کاکیکسیا سے ہوتا ہے۔ یہ 

ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے جس میں کینسر کے ا?خری

 مراحل میں 80 فی صد مریضوں میں بھوک، چکنائی اور

 پٹھے ایک دم ختم ہوجاتے ہیں۔ 20 سے 30 فی صد

 مریضوں میں اموات کی بنیادی وجہ اس ہی عمل کو سمجھا

 جاتا ہے۔


محققین کے مطابق نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی TRACERX 

تحقیق کے نتائج علامات کے ظہور سے قبل صورتحال کی 

تشخیص میں مدد مل سکے گی۔یونیورسٹی کالج لندن کے کینسر

 انسٹیٹیوٹ کی کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کی سربراہ 

مصنفہ ڈاکٹر مریم جمال-ہنجانی کا کہنا تھا کہ اس خطرناک

 صورتحال کا حیاتیاتی فہم عرصے سے محققین کی نظروں سے

 پوشیدہ تھا لیکن TRACERX تحقیق میں کی جانے والی زبردست

 سرمایہ کاری، حاصل کیے جانے والے نمونے اور اکٹھا کیے جانے 

والے ڈیٹا سے کاکیکسیا سے متعلقہ دریافتیں کرنے کا موقع ملا۔


انہوں نے کہا کہ محققین اب اس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ 

کینسر یا خون میں وہ تبدیلیاں تلاش کی جائیں جو مستقبل میں ہمیں

 مریضوں میں کاکیکسیا کے خطرات کی شناخت میں مدد دے سکے تاکہ

 اس کے ہونے سے قبل مداخلت کر کے اس کو روکا جاسکے۔اس

 صورتحال کی تشخیص اس لیے بھی مشکل ہوسکتی ہے کیوں کہ ایسا

 کوئی بھی اسکریننگ ا?لہ موجود نہیں ہے جو کاکیکسیا کی شناخت کے 

لیے موثر ہو۔تحقیق کے اگلے مرحلے میں محققین اس چیز پر تحقیق کریں

 گے کہ کینسر استحالہ (میٹابولزم) اور مدافعتی نظام کاکیکسیا میں کس طرح 

کردار ادا کرسکتے ہیں۔