کراچی ( 50 نیوز الرٹ) میونسپل کمشنر بلدیہ اعلیٰ کیماڑی سالک احمد بھٹو نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلدیہ زون شاہد حسین موریجو اور اسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان شیخ کے ہمراہ بلدیاتی اسکول بی ٹی 8 کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
جہاں بلدیہ زون کے پرائیویٹ اسکولز کی طالبات علم کیمیا کے پرچے دینے میں مشغعول تھیں ۔میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے اسکول کے تمام کمروں دورہ کیا اور طالبات کو پیپر کے حل میں مصروف پاکر نہایت مسرت کا اظہار کیا۔
آج کے دورے کا مقصد نقل کے رحجان کی حوصلہ شکنی کرنا تھی تاکہ یہ مستقبل کے ہونہار کسی نقل کے ذریعے پاس ہونے کے خیال کو دل و دماغ سے نکال دیں اوراپنے کورس کی جانفشانی سے تیاری کر کےامتحانی مراکز میں آئیں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنرصدرمدرس کے دفتر گئےایڈمٹ کارڈز اور حاضری رجسٹر کو چیک کیا۔ انہوں نے ہیڈمسٹریس اور اساتذہ کو سخت تاکید کی کہ زندہ اور غیور قومیں اس وقت اپنا لوہا منواتی ہیں جب اس معاشرے کےہونہار طلبہ و طالبات اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوئے علم کے زیور کو اپنا شعار بنائیں ۔آپ کی بطور رہنما ان معصوم ذہنوں کو کشادہ کیا جاتا ہے لہذا نظم و ضبط برائی پرسمجھوتہ نہ کرنا اور آپکی صلاحتوں سے علم کو بچوں تک منتقل کرنا پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بناسکتا ہے۔
سالک احمد بھٹو اسکول کی صفائی ستھرائی اور اساتذہ کی علم دوستی دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور کیماڑی ضلع کے بلدیاتی اسکولوں کے جائز مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔