ہفتہ، 20 اپریل، 2024

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، ہزاروں لیٹر ڈیزل و پیٹرول برآمد، کوچز بھی قبضہ میں لے لی گئیں

0 Comments

 




پاکستان کوسٹ گارڈز کی ڈیزل،پٹرول اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں ، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان میں تربت، گوادر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچز ،منی بسوں اور گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل،پٹرول اور ممنوع اشیاء اسمگل کی جا رہی ہیں۔خصوصا مسافر کوچز  میں اسمگلنگ کے لئے تیار کردہ خفیہ خانوں /ٹینکس میں ڈیزل، منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ممکن بنایا جاتاہے۔ مسافر گاڑیوں اور انکے خفیہ خانوں کو استعمال کر کے براستہ روڈ ڈیزل ملک کے دیگر شہروں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ماضی قریب میں مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں موجودایرانی ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ مسافروں کی آڑ میں مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ روز مرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔ 

 دو دن قبل آئل کمپنیوں کی گاڑیوں جن میں مشہور کمپنیاں شامل ہیں، ان گاڑیوں کو جعلی پرمٹ جاری کرتے ہیں،ان گاڑیوں کوقبضے میں لیکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے اواگرا اور پی ایس او سے ان کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔گزشتہ رات اوتھل اور بیلہ کے علاقے میں ایک مشترکہ اپریشن کے دوران 03 آئل ٹینکر ز کو قبضے میں لے کر کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے حب بلوچستان میں غیرقانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اپریشن جاری رکھنے میں سرگرم عمل ہیں اور ہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔















نائجریا،ریاست قدونا میں مسلح افراد کا دھاوا ، 23 افراد کو جان سے مار ڈالا

0 Comments




 مغربی افریقی ملک نائجیریا کی ریاست قدونا میں ایک جتھے کے مسلح حملے میں 23 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


مسلح اشخاص نے انگوار  دانکو اور کاناوا گاؤں پر حملے کیے۔


بتایا گیا ہے کہ حملے میں 23 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔


حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا جن میں سے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


دوسری جانب ریاست کاتسینا کے علاقے مالم فشی میں موٹر سائیکل سواروں اور مسلح افراد کے ایک گروہ کےحملے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔


اگرچہ ملک میں اس جرم کی سزا پھانسی ہے لیکن اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کافی عام ہیں۔


دہشت گرد عمومی طور پر ملک کے شمال میں دیہاتوں، اسکولوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہیں اور تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قصور ،غیر قانونی جلسہ کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

0 Comments







       قصور( نمائندہ 50 نیوز) تھانہ کھُڈیا ں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کیطرف سے غیر قانونی  جلسہ  کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا 


مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنما نامزد جبکہ 500/600 نامعلوم کارکن شامل  


سنی اتحاد کونسل کیطرف سے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے این او سی حاصل نہیں کیا گیا، ایف آئی آر کا متن 


جلسے میں ریاست مخالف بیانیہ اپنا کر لوگوں کو انتشار دلانے کی کوشش کی گئی ،ایف آئی آر کا متن


سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ  اور دفعہ  144 کی خلاف ورزی کی، ایف آئی آر کا متن 


تھانہ کھُڈیا ں پولیس نے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا 


 پولیس نے نامعلوم  کارکنوں کی شناخت اور گرفتاریوں کیلئے جلسے کی ویڈیو اور تصاویر سے مدد حاصل کرنا شروع کر دی

جمعہ، 19 اپریل، 2024

گلشن حدید کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

0 Comments

 






گلشن حدید فیز ٹو کے یوسی چیئرمین راو صفدر اور وائیس چیئرمین عباس ٹالپر کے خلاف نوجوان اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ 

نوجوان اتحاد اور فٹ بال کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

بلدیاتی الیکشن سے قبل چیئرمین راو صفدر اور عباس ٹالپر نے ووٹ لینے کے لئے فٹ بال گراؤنڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا اب وہ ہمارا فون بھی اٹینڈ نہیں کرتے۔مظاہرین


نا اہل یوسی چیئرمین راو صفدر اور وائیس چیئرمین عباس ٹالپر جھوٹے وعدے اور فریبی نعروں کے چیمپئن ہیں۔مظاہرین

گلشن حدید فیز ٹو میں پیپلز پارٹی کی شکست کے ذمہ دار بھی چیئرمین اور وائیس چیرمین ہیں۔مظاہرین

راو صفدر اور عباس ٹالپر کی وجہ سے پوری یوسی میں گٹر ابل رہے ہیں اور گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے نوجوان 

ایم این اے جام عبدالکریم ،ساجد جوکھیو ہے، اور سلمان عبداللہ مراد دونوں نااہلوں کو فوری ہٹائیں اور گلشنِ حدید کے عوام پر رحم کریں۔مظاہرین۔

اگر فٹ بال گراؤنڈ نھیں بنا تو اگلے ہفتے پھر راو صفدر اور عباس ٹالپر کے خلاف احتجاج ہوگا۔

بدھ، 17 اپریل، 2024

تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی کارروائی ، 10 مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

0 Comments








سابقہ 10 مقدمات کے کریمنل ریکارڈ کا حامل رپیٹڈ کریمنل ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار

ملزم کو خفیہ اطلاع پر حاجی قاسم کالونی بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی

گرفتار ملزم بنام آفاق احمد کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1230 گرام چرس بر آمد ہوئی۔

ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ اس سے قبل بھی 10 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔


ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



کمشنر کراچی کا اجلاس میں شہری اداروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

0 Comments






کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ شہری اور بلدیاتی اداروں کے افسران کے جائزہ اجلاس میں مختلف شہری مسائل کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں مصروف سڑکوں اور مختلف نالوں کے نزدیک قائم کچرہ کنڈیوں کو ہر ممکنہ طور پر دوسری جگہوں کو منتقل کیا جائے گا ، اسٹریٹ لائٹس سے محروم  مصروف  سڑکوں اور انڈر پاسز پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی ۔شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور ٹریفک کی دشواریوں اور شہریوں کی مشکلات کا جائیزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے ان سڑکوں کی نشاندہی کی اور فہرست  پیش  کی جو فوری طور پر مرمت طلب ہیں۔ بتایا گیا کہ چھ سو سے زائد مقامات پر سڑکوں کی مرمت کی ضرورت یے فیصلہ کیا گیا کہ مرمت کا کام جمعرات سے شروع کر دیا جائے گا۔ بلدیہ عظمی کے چیف انجنیئر طارق مغل نے اجلاس کو سڑکوں کی مرمت کے بارے میں بریفننگ دی فیصلہ کیا گیا کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے لئے بلدیہ عظمی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے کام کریں گے فوری نوعیت کی مطلوب سڑکوں پر کا م ترجیحی طور پر مکمل کیا جائے گا

 اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ، چیف آپریٹننگ افسر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹاون میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنرز بلدیہ عظمی کراچی کے چیف انجینئر طارق مغل اور دیگر اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔




امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے 2 ڈرونز مار گرائے

0 Comments








امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں اس حوالے سے  بتایا کہ  گزشتہ روز  ہم  نے حوثیوں کے بعد  ڈرونز  کو نشانہ بنایا ہے جو کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ تھے

 امریکہ نے یمن میں ایرانی نواز حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں  میں موجود دو ڈرونز سے حملہ کیا ہے ۔

 امریکی مرکزی کمان سینٹ کام  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں اس حوالے سے  بتایا کہ  گزشتہ روز  ہم  نے حوثیوں کے بعد ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے جو کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ تھے ۔

 پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  اس کاروائی کا مقصد خطے میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانا ہے ۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ

0 Comments






بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا 

پولیس حکام کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، ملزمان کی شناخت، ان کا پتہ چلانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بائیک پر ہیلمٹ پہنے دو افراد نے عمارت کی طرف اور ہوا میں چار سے پانچ راؤنڈ فائر کیے جس میں سے ایک گولی عمارت کی دیوار پر لگی، فارنزک ماہرین کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر واضح نہیں تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گینگسٹر کی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی 2022 سے سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور اداکار سلمان خان کو ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی غفلت، کراچی گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

0 Comments









کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی گزشتہ کئی سالوں سے تباہی کا شکار آپریشن تھیٹر بند، بچوں کی ختنہ کے لیئے رنگ بھی بازار سے منگوائے جانے لگے۔مریض سخت ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں  ادویات ناپید  اور نا آپریشن کی سہولیات ، ماضی کی طرح ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں نا تو ادویات میسر ہیں اور نا ہی سگ گزیدگی کے انجیکشن موجود ہیں۔ڈسپینسری میں بخار کے لیئے پیناڈول تک موجود نھی اور نا ہی اینٹی بائیوٹک ملتا ہے ، کھانس کا شربت بوتل سے نکال کر چھوٹی چھوٹی پلاسٹک کی تھیلیوں میں دیا جاتا ہے جسں پر نا ہی شربت کا نام اور تاریخ معیاد لکھی ہوئی ہوتی ہے۔ جس سے شربت کے زائدالمیعاد ہونے کا علم ہی نہیں ہو پاتا۔ مریضوں کی جانب سے متعدد شکایات کےباوجود انتظامیہ ٹس سے مس ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ مزید برآں ایکس رے فلمیں  موبائل پر تصویر کھینچ کر دی جاتی ہے اور جس مریض کے پاس اینڈروئیڈ موبائل نا ہو وہ بنا ایکس رے ہی واپس لوٹا دیا جاتا ہے ۔کروڑوں روپے سندھ سرکار کی جانب سے سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کو مریضوں کی ادویات کی مد میں دیے جاتے ہیں مگر کرپٹ افسران تمام بجٹ ہڑپ کر جاتے ہیں۔ 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ روپے اسپتال کے کچن کا بجٹ ہونے کے باوجود داخل مریضوں کو معیاری کھانا تک فراہم نہیں کیا جاتا۔ اسپتال انتظامیہ پارکنگ کے نام پر فی موٹر سائیکل 30 روپے وصول کرنے  لگی جو کہ آنے والے غریب مریضوں کے لیئے وبال جان اور آئے روز شور شرابا طوفان بدتمیزی کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔علاوہ ازیں اس سے قبل بھی غیر حاضر رہتے ہوئے پوری  تنخواہیں لینے والے ملازمین کے ناموں کا بھی انکشاف ہوا تھا پر تاحال کسی بھی ملازم کے خلاف اب تک محکمہ جاتی کارروائی عمل میں نا لائی جاسکی ہے۔ 

برطانیہ: 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کو سگریٹ کی فروخت بند

0 Comments




برطانیہ میں، 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ،

سگریٹ کی فروخت بند کر دی گئی ۔


کل ہاوس آف کامنز میں 67 منفی ووٹوں کے مقابل 383 مثبت ووٹوں سے منظور ہونے والے قانونی بِل کی رُو سے نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔


اس قانون کے ساتھ، ملک میں "سگریٹ نوشی سے پاک" نسل پیدا کرنے کے لئے، یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت ممنوع کر دی گئی ہے۔


قانون کے نفاذ کے بعد رواں سال 15 ویں سال میں داخل ہونے والے بچے زندگی بھر سگریٹ نہیں پی سکیں گے۔


مذکورہ قانون سگریٹ نوشی کی ممانعت پر نہیں صرف یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت کی ممانعت پر مبنی ہے۔


واضح رہے کہ برطانیہ کے قومی محکمہ شماریات کے مطابق 2022 میں ملک کی بالغ آبادی کا 12،9 فیصد سگریٹ نوشی کرتا ہے۔


مذکورہ سے مشابہہ قانونی بِل نیوزی لینڈ میں بھی منظور کیا گیا تھا لیکن نفاذ سے پہلے ہی نئی کولیشن حکومت کی طرف سے کالعدم کر دیا گیا تھا۔