کراچی ( 50 نیوز) تھانہ گلستان جوہر کو ڈکیتوں نے اپنے نشانےپر رکھ لیا،
علاقہ پولیس اپنی پیدا گیریوں میں مصروف ملزمان گھر سے باہر کھڑی لگژری گاڑی سے پینل چوری کرکے فرار،تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول،ویڈیو میں واضح طور پر ملزمان کو
واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
واردات تھانہ گلستان جوہر کی حدود بلاک 3 اے مکان نمبر بی 137 کے
سامنے پیش آئی چوری کی واردات میں تین ملزمان شامل،ملزمان لگژری
گاڑی کا قیمتی پینل چوری کر کے اطمینان سے فرار ہوگئے
گلستان جوہر پولیس کی مبینہ نا اہلی کے باعث چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں
مسلسل اضافہ ہوا ہے ، علاقہ مکین
جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او فیصل جعفری کی مبینہ سرپرستی میں 5 رکنی
پرائیویٹ اسپیشل پارٹی بھی چلنے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فیصل جعفری نے غیرقانونی طور پر اپنی پرائیویٹ
موبائل رکھی ہوئی ہے جوکہ شام 6 بجے کے بعد 5 رکنی پرائیویٹ اسپیشل پارٹی
کو حوالے ہوتی ہے
پرائیویٹ اسپیشل پارٹی تھانہ گلستان جوہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹ
قائم کرکے معصوم شہریوں سے لوٹا ماری کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں
مصروف رہتی ہے
پرائیویٹ موبائل موصوف جب تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں تعینات تھے تو
اسوقت بھی فیصل جعفری کے پاس تھی
زبردست بھائی