نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر پولیس کا گودھرا اور اطراف میں ٹارگیٹٹڈ آپریشن
رات گئے ایس ڈی پی او نیو کراچی اور ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 7 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار گٹکاماوا، تیاری کا سامان اور چھالیہ برآمد کر لیا
گرفتار و مقدمہ میں نامزد ملزمان کی شناخت محمد عمران، سمیر عرف ڈان، محمد رشید عرف ملا، طاہر، یعقوب، طارق جبہ، محسن جبہ، وقاص جبہ، عمران، ریحان عرف جیلے، فیضان عرف جیلے اور عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 165 کلو تیار گٹکاماوا، 128 پیکٹ گٹکاماوا، 4 پلاسٹک ٹب، 1 بیگ ریپر اور نقد رقم برآمد کر لی گئی
ملزمان خفیہ طور گھروں میں گٹکاماوا کی تیاری کررہے تھے، پولیس نے چھاپے کے دوران پرندوں کے پنچرے کے نیچے خفیہ تہخانوں سے مال برآمد کیا
دورانِ کارروائی پولیس نے کم سن بچوں کو بھی پکڑا جن کے ذریعے گٹکاماوا فروش اپنا مال فروخت کروارہے تھے
تاہم کم سن بچوں کو تنبیہ کے بعد والدین کے حوالے کردیا گیا
گرفتار و نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔