پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے حج آپریشن کا آغازکردیا ،پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ
قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی کے773 کراچی سے 328 عازمین حج کو لے کر علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی ۔
پی آئی اے کے سی ای او امان اللہ قریشی، ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈی جی حج کراچی سجاد حیدر اور سول ایویشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین حج کو روانہ کیاگیا ۔
عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی
حج آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد، کراچی اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً
ساڑھے 7 سو زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا
اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 15۔9 بجے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی
حج آپریشن کے لئے پی آئی اے
ایئربس 320 اور بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے
رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اورشیڈول پروازوں کے ذریعے65ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی ترجمان پی آئی اے
آپریشن 22جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل کیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے
حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ،پشاور،رحیم یارخان، سکھر، فیصل آباد،کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی ، ترجمان پی آئی اے
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ڈیپارٹمنٹس ، پاکستا اور سعودی عرب میں تعینات حج عملے کو ہدایات جاری کی ہیں، ترجمان پی آئی اے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔