کراچی ( 50 نیوز) نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور راستوں میں رینجرز اور پولیس کی اسنیپ چیکنگ کروائی جائے محمد کاشف صابرانی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مویشی منڈی میں وارداتوں کا فوری نوٹس لے محمد کاشف صابرانی
(اسٹاف رپورٹر )ال تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا ہے کہ اس سال مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر لگانا تعجب کی بات ہے
محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ نادرن بائی پاس کراچی سے بہت دور ہے اور پورے سال ویسے بھی نادرن بائی پاس پر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن جب سے مویشی منڈی لگائی گئی ہے اس سے سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا گیا اور لوگ اتنی
محنت سے پیسے کماتے ہیں جمع کرتے ہیں ان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے جاتے ہیں نادرن بائی پاس کے راستوں میں رینجرز اور پولیس نظر نہیں آتی جیسے عید قریب آرہی ہے وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوگوں سے نقدی موبائل اور قیمتی چیزیں چھیننے کے باوجود ان کو مار دیا جاتا ہے انتظام سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے
محمد کاشف صابرانی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی سنیپ چیکنگ کروائے اور منڈی کے اطراف میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔