اتوار، 23 اپریل، 2023

ڈپریشن متعدد خطرناک جسمانی امراض کا بھی سبب قرار

0 Comments

 







                                                 کراچی(50 نیوز ویب ڈیسک)ڈپریشن کے منفی اثرات کسی مریض کے جذبات اور ذہنی صحت پر ہی مرتب نہیں ہوتے بلکہ جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔ہر فرد کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداسی یا صدمے کے باعث ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔مگر ان علامات کا دورانیہ 2 ہفتوں سے زیادہ ہو تو یہ سنگین مسئلے کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔


 ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ ڈپریشن محض دماغ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔ڈپریشن کے شکار افراد کے کھانے کی اشتہا میں تبدیلیاں انے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث جسمانی وزن میں کمی یا اضافہ ہوتا ہے۔


ماہرین کے مطابق جسمانی وزن میں اضافے سے دیگر متعدد طبی مسائل جیسے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔اسی طرح جسمانی وزن میں کمی سے دل کو نقصان پہنچتا ہے، تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے جبکہ بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ڈپریشن کے شکار افراد کو کسی وجہ کے بغیر تکلیف بشمول جوڑوں یا مسلز کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔سردرد درد یا سینے میں کھچاو¿ جیسے مسائل بھی ڈپریشن کے مریضوں میں عام ہوتے ہیں۔دائمی تکلیف سے ڈپریشن کی علامات کی شدت بھی بدترین ہو جاتی ہے۔


ڈپریشن سے کسی فرد میں طرز زندگی کے مثبت انتخاب کا جذبہ کم ہو جاتا ہے۔ڈپریشن کو دل کی صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔دل کی شریانوں کے ہر 5 میں سے ایک مریض ڈپریشن سے بھی متاثر ہوتا ہے۔تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن اور جسمانی ورم کے درمیان تعلق موجود ہے اور اس سے مدافعتی نظام میں بھی تبدیلیاں ا?تی ہیں۔


رپورٹس کے مطابق ڈپریشن سے دائمی ورم کا خطرہ بھی بڑھتا ہے اور اس کے باعث ا?نتوں کے امراض، ذیابیطس ٹائپ 2 اور جوڑوں کی تکلیف جیسے امراض کا امکان بڑھتا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ڈپریشن ورم کا باعث بنتا ہے یا دائمی ورم کسی فرد کو ڈپریشن کا شکار بناتا ہے۔


ڈپریشن کے شکار کچھ افراد کے شریک حیات سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ تولیدی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ڈپریشن کے ایسے افراد جو پہلے ہی کسی دائمی مرض کے شکار ہوں، ان میں اس مرض کی علامات کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔دائمی امراض کے شکار افراد پہلے ہی تناو¿ کے شکار ہوتے ہیں اور ڈپریشن سے ان کے احساسات زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے کسی مرض کے علاج کے لیے ادویات کا استعمال مشکل ہوتا ہے جس سے بھی علامات کی شدت بڑھ جاتی ہے۔


ڈپریشن کے مریضوں میں بے خوابی یا سونے میں مشکلات کی شکایت عام ہوتی ہے۔نیند کی کمی کے باعث ایسے مریض زیادہ تھکاوٹ کے شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔نیند کی کمی کو متعدد طبی مسائل سے منسلک کیا جاتا ہے۔


 تحقیقی رپورٹس کے مطابق طویل المعیاد بنیادوں پر نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، جسمانی وزن میں اضافے اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ڈپریشن کے شکار مریض اکثر نطام ہاضمہ کے مسائل جیسے ہیضے، متلی، قے یا قبض کی شکایت کرتے ہیں۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔