جرائم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جرائم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 20 اپریل، 2024

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، ہزاروں لیٹر ڈیزل و پیٹرول برآمد، کوچز بھی قبضہ میں لے لی گئیں

0 Comments

 




پاکستان کوسٹ گارڈز کی ڈیزل،پٹرول اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں ، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان میں تربت، گوادر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچز ،منی بسوں اور گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل،پٹرول اور ممنوع اشیاء اسمگل کی جا رہی ہیں۔خصوصا مسافر کوچز  میں اسمگلنگ کے لئے تیار کردہ خفیہ خانوں /ٹینکس میں ڈیزل، منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ممکن بنایا جاتاہے۔ مسافر گاڑیوں اور انکے خفیہ خانوں کو استعمال کر کے براستہ روڈ ڈیزل ملک کے دیگر شہروں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ماضی قریب میں مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں موجودایرانی ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ مسافروں کی آڑ میں مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ روز مرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔ 

 دو دن قبل آئل کمپنیوں کی گاڑیوں جن میں مشہور کمپنیاں شامل ہیں، ان گاڑیوں کو جعلی پرمٹ جاری کرتے ہیں،ان گاڑیوں کوقبضے میں لیکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے اواگرا اور پی ایس او سے ان کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔گزشتہ رات اوتھل اور بیلہ کے علاقے میں ایک مشترکہ اپریشن کے دوران 03 آئل ٹینکر ز کو قبضے میں لے کر کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے حب بلوچستان میں غیرقانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اپریشن جاری رکھنے میں سرگرم عمل ہیں اور ہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔















بدھ، 17 اپریل، 2024

تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی کارروائی ، 10 مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

0 Comments








سابقہ 10 مقدمات کے کریمنل ریکارڈ کا حامل رپیٹڈ کریمنل ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار

ملزم کو خفیہ اطلاع پر حاجی قاسم کالونی بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی

گرفتار ملزم بنام آفاق احمد کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1230 گرام چرس بر آمد ہوئی۔

ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ اس سے قبل بھی 10 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔


ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



ٹھٹہ پولیس کی کارروائی ، ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

0 Comments






ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

 

ایرانی پیٹرول اسمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام 2 ملزمان گرفتار؛ دو پیٹرول ٹینکرز بمعہ 23 ہزار غیر قانونی ایرانی پیٹرول برآمد


ایس ایچ او تھانہ دھابیجی پولیس نے دوران گشت دھابیجی  قریب کارروائی کرکے 1 آئل ٹینکر نمبر TUE-607 سے 2 ملزمان ڈرائیور نازک ولد غلام سرور بھٹو اور کلینڈر شاھنواز ولد عبد الرشید شاہ کو گرفتار کرلیا


 پولیس نے ٹینکر کو حراست میں لیکر 8 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی 


دوسری جانب ساکرو پولیس نے ملکا اسٹاپ ساکرو تا گھارو روڈ پر کارروائی کرکے 1 پیٹرول ٹینکر مزدا نمبر TAA-032 کو 15 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول سمیت برآمد کرلیا



کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس کا چھاپہ، بڑی مقدار میں مضر صحت ماوا گٹکا برآمد، ملزم گرفتار

0 Comments
      



کراچی ضلع کورنگی زمان ٹاٶن پولیس کا گٹکے ماوے کے   کارخانے پر چھاپہ، ایس ایس پی کورنگی 
 چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا /ماوا برآمد، حسن سردار 
تیار چھالیہ اور گٹکے ماوے کا مکسچر بھی برآمد کیا،
 چھاپے کے دوران ملزم ندیم حسین کو بھی گرفتار کرلیاگیا
 گٹکا/ ماوا کورنگی بھٹائی کالونی میں گھر کے اندر تیار کیا جارہا تھا
گرفتار  ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے، ترجمان ایس ایس پی کورنگی

موچکو پولیس کی دبنگ کارروائی ، چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

0 Comments


ضلع کیماڑی تھانہ موچکو

 پولیس کی خفیہ اطلاع کارروائی

16 من سے زائد چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناک 

رئیس گوٹھ 60 فٹ روڈ پر اسمگل شدہ چھالیہ سے لوڈ گاڑی پکڑی گئی

پکڑی گئی چنگان گاڑی سے 60 عدد بورے وزنی 660 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد

کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی

برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے





جمعہ، 23 جون، 2023

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 افسران بھتہ لینے پر گرفتار

0 Comments


کراچی ( 50 نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تین افسران بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار ایک فرار


گرفتار ملزمان میں ایس بی سی اے کے 3 سینئیر بلڈنگ اسپکٹر شامل ہیں،پولیس


گرفتار ملزمان کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا


مقدمہ میں 7 ATA اور بھتہ خوری کی دفعات شامل کی گئی ہے،پولیس


ملزمان نے بلڈر سے 40 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،پولیس




منگل، 20 جون، 2023

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے نومنتخب چیئرمین پر بھتہ لینے کا الزام، خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

0 Comments

متاثرہ عورت مسمات امتیاز بیگم کی درخواست کے مطابق اسکے 2 پلاٹ سیکٹر 17 اے سعیدآباد میں موجود ہیں شوہر کا انتقال ہوچکاہے پلاٹوں کی دیوار گزشتہ سال برسات میں گری تھی پیسے نہ ہونے سبب تعمیرات نہ کرواسکی اب کمیٹی کھلی تو ٹھیکدار کو کام پر لگایا تو شہزاد تنولی نامی شخص جو اپنے آپ کو یونین کاؤنسل نمبر 2 بلدیہ ٹاؤن عارف تنولی کا سالا بتاتا ھے اپنے 20/25 افراد کے ہمراہ میرے پلاٹوں پر آیا کچھ کے پاس اسلحہ تھا اور کچھ کے پاس ڈنڈے وغیرہ تھے شہزاد تنولی نے پسٹل نکال کر ٹھیکدار کے سر پر رکھی اور کہا بھاگ جاؤدوبارہ ان پلاٹوں پر نہیں

 آنا ورنہ جان سے ماردونگا میرے اصرار کرنے پر کہا شام کو

 عارف تنولی کے دفتر آجانا جب شام کو میں اپنی بیٹی کے

 ہمراہ عارف تنولی کے دفتر گئی تو عارف تنولی نے ڈرایا دھمکایا

 اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ نادرن بائی پاس پر 

120 گز کا پلاٹ لے لو یا انور افغانی نامی شخص کو 8,50٫000

 آٹھ لاکھ پچاس ہزار دیدو پھر پلاٹ پر کام کرنا۔

اس ضمن میں یوسی چیئرمین عارف تنولی سے معلومات ذریعہ

 فون حاصل کرنے کی کوشش کی گئی موصوف غصے میں آگئے اور

 بدتمیزی کرنے لگے اور کہا میرا پلاٹوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے

 تاہم متاثرہ خاتون درخواست دینے سعیدآباد تھانہ پہنچی تو کسی

 نے درخواست وصول نہیں کی مجبورا خاتون نے ایس پی بلدیہ

 آفس میں درخواست جمع کرائی۔ 

کراچی، خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں اسٹریٹ کرائم کا ملزم گرفتار

0 Comments

    کراچی ( 50 نیوز) خواجہ اجمیر نگری پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ترجمان ضلع وسطی پولیس خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد


گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال ولد ندیم، شرجیل ولد محمد

 حمید، *رافع ولد محمد علی، شکیل ولد اللہ دتہ اور عرفان ولد 

اکبر کے ناموں سے ہوئی


گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین

 اور 2 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد


مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ شریف آباد اور سرجانی ٹاؤن سے چوری

 شدہ تھیں جنکے مقدمات بھی درج ہیں


گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا 

گیا ہے


 

اتوار، 18 جون، 2023

یونان کشتی حادثہ کیس،ملوث پاکستانی ایجنٹ گرفتار،مقدمہ درج

0 Comments

 یونان کشتی حادثہ کیس، آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی

کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتار

ایجنٹ طلحہ شاہزیب نے متاثرہ کی فیملی سے یونان بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔

ایجنٹ کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

ایجنٹ نے کل 35 لاکھ روپے وصول کئے۔


ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایجنٹ کو متاثرہ کی جانب سے دی گئی معلومات

 کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے

اسلام آباد، ویزے کا نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

0 Comments

 اسلام آباد ( 50 نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ویزےکے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا اسمگلر گرفتار ملزم خود کو غیر ملکی قونصل خانے کا ملازم ظاہر کرتاتھا۔

ملزم محمد آصف خان نے متعدد شہریوں سے کینیڈا امیگریشن کے نام پر پیسے

 بٹورے۔ملزم کو خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے جی تیرہ سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے۔


ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران بھی 12 پاسپورٹس، جعلی کینیڈین اور ترکش

 ورک ویزے برآمد کر لئے گئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدتفتیش جاری ہے، ترجمان ایف آئی اے