ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری
ایرانی پیٹرول اسمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام 2 ملزمان گرفتار؛ دو پیٹرول ٹینکرز بمعہ 23 ہزار غیر قانونی ایرانی پیٹرول برآمد
ایس ایچ او تھانہ دھابیجی پولیس نے دوران گشت دھابیجی قریب کارروائی کرکے 1 آئل ٹینکر نمبر TUE-607 سے 2 ملزمان ڈرائیور نازک ولد غلام سرور بھٹو اور کلینڈر شاھنواز ولد عبد الرشید شاہ کو گرفتار کرلیا
پولیس نے ٹینکر کو حراست میں لیکر 8 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی
دوسری جانب ساکرو پولیس نے ملکا اسٹاپ ساکرو تا گھارو روڈ پر کارروائی کرکے 1 پیٹرول ٹینکر مزدا نمبر TAA-032 کو 15 ہزار لیٹر ایرانی پیٹرول سمیت برآمد کرلیا
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔