اتوار، 18 جون، 2023

اسلام آباد، ویزے کا نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

0 Comments

 اسلام آباد ( 50 نیوز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ویزےکے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا اسمگلر گرفتار ملزم خود کو غیر ملکی قونصل خانے کا ملازم ظاہر کرتاتھا۔

ملزم محمد آصف خان نے متعدد شہریوں سے کینیڈا امیگریشن کے نام پر پیسے

 بٹورے۔ملزم کو خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے جی تیرہ سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے۔


ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران بھی 12 پاسپورٹس، جعلی کینیڈین اور ترکش

 ورک ویزے برآمد کر لئے گئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدتفتیش جاری ہے، ترجمان ایف آئی اے 





0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔