منگل، 30 مئی، 2023

سانحہ 9 مئی واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں،چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی

0 Comments





                                                                                                                                                               کراچی (50 نیوز الرٹ )یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع آل تاجران

 سندھ اتحاد کے تحت بولٹن مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر افواج پاکستان سے

 بھرپور اظہارِیکجہتی کیلئے لگائے جانے والے مرکزی استقبالیہ کیمپ و یکجہتی

 مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد

 محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ ہم سانحہ 9 مئی کو ملک بھر میں قومی اور عوامی

 تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


اسطرح کے واقعات کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی اور ملکی 

وقارمجروح ہوا،جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات نے ملکی سلامتی و استحکام کو متاثر 

کیا،جسکی وجہ پاکستان کا عام شہری اور باالخصوص تاجر برادری اور کاروباری طبقہ

 بھی شدید متاثر ہوا،ملکی سلامتی و استحکام کے لیے تاجربرادری افواج پاکستان   

کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کے دفاع کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش 

کرنے والے عظیم شہدا پوری قوم کے لئیے قابل فخرہیں۔


آج کا یہ عظیم دن یوم تکریم شہدائے پاکستان ہمیں شہداء کی یاد دلاتا ہے،آل 

تاجران سندھ اتحاد شہدائے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج 

عقیدت پیش کرتا ہے،اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین حسین قریشی،

جنرل سیکٹری مقصود فراز،فنائنس سیکٹری آفرین صدیقی،مرکزی نائب 

صدر آصف رضا قادری،سینئرنائب صدر یاسین قریشی،سمیت دیگر تاجر 

رہنما و مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قومی اداروں کے

 ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


محبان پاکستان افواج کے خلاف ہونے والی زہر افشانی اور محاذ آرائی کسی 

صورت ہرگز قبول نہیں کرے گے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئیے 

آل تاجران سندھ اتحاد سمیت تاجر برادری ودیگر طبقات سے تعلق رکھنے

 والے محب وطن پاکستانی پاک فوج سے محبت کرتے ہیں،آج ضرورت

 اس امر کی ہے کہ ہم منفی سیاست کو ترک کرکے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی

 کے لئیے بڑھ چڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اسلام کے اس عظیم قلعے 

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عظیم پرچم کو سربلند کریں،اور ملکی وقار اور اسکی 

سالمیت کے لئیے مل جل کام کریں۔


اس موقع پرجوائنٹ سیکریٹری عثمان شیخ،ایونٹ کمیٹی انور غوری،نائب صدر 

ضلع سینٹرل عبد القادر سوریہ،کنوینئر رابطہ کمیٹی کمال نجم الدین،ڈپٹی کنوینئر 

رابطہ کمیٹی شفیع داؤد،نائب صدر سید عمران علی،محمد اویس راجپوت،سینٹرل

 صدر حسنین جعفری،رفیق جدون،احمد شمسی،محمدعالم،سلیم پٹنی،محمد انیس

 میمن،عارف کوئٹہ والا،محمد شاہد،عبد القادر میمن،فہیم شیخ،کمپیئر نادر شیخ،

سید رمیز رضاسمیت تاجران برادری،ویگر معززشخصیات اور محبان پاکستان

 نےبھرپور شرکت کی۔ 




0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔