بدھ، 26 اپریل، 2023

کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیا جارہا ہے

0 Comments




کراچی ( ویب ڈیسک) ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) ہدایات کی روشنی میں ائرپورٹس پر لئے جانے والے اقدامات


تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر ائرپورٹ مینیجرز منکی پاکس سے بچاؤ اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان موثر بنانے کے لئے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کررہے ہیں۔ 


کسی فلائیٹ پر مشتبہ منکی پاکس مسافر/کیس کی صورت میں مسافر ائرپورٹ سے باہر جانے کے لئے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گا۔ 


ائرلائین مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے۔ 


بارڈر ہیلتھ سروسز(بی ایچ ایس) اور ائیرلائن سٹاف (سی اے اے) ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے۔ 


مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ائرلائین مریضوں کو کوارنٹائین فسلٹی منتقل کرنے کی زمہ دار ہوگی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گی۔ 


فلائیٹ پر 'ڈی پورٹیز' ہونے کی صورت میں ائرلائین (بی ایچ ایس) کو اپنے سٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی۔ 


مشتبہ یا کنفرم کیسز/مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھیے ہوں۔ 


گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کررہی ہیں ۔ 


بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کررہے ہیں۔ 


احتیاطی تدابیر کےتحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلیٹس پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔


بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) ائرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائیگی ۔ 


پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جارہا ہے۔ 


بی ایچ ایس اور سی اے اے سٹاف لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کو یقینی بنارہے ہیں۔ 


سی اے اےائرکرافٹ ویسٹ کو پہلے سے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگائے جانے کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔





0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔