اسلام آباد ( 50 نیوز الرٹ)سپریم کورٹ نے گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے 3 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوران سماعت وکیل کامران مرتضیٰ نے عمران خان کا نام لیے بغیر دلچسپ دلائل دیے۔
میرے موکل مولانا ہدایت الرحمٰن کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، وکیل درخواست گزار کامران مرتضی کا موقف
آپ نے احاطہ عدالت میں گرفتاری کو چیلنج کیوں نہیں کیا؟ جسٹس سردار طارق مسعود کا وکیل درخواست گزار سے سوال
احاطہ عدالت میں گرفتاری چیلنج کرتے تو آپ گرفتاری غیر قانونی قرار دے دیتے، گرفتاری غیر قانونی قرار دیکر آپ یہ بھی کہہ سکتے تھے ہدایت الرحمٰن سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کا جواب
کامران مرتضی نے مسکراتے ہوئے یہ بات کہہ کر ججز کو خاموش کرا دیا۔
وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ گوادر میں مظاہرین پانی مانگ رہے تھے،مولانا ہدایت الرحمٰن پر اکسانے کا الزام ہے۔
گوادر بڑا شہر بن رہا ہے، آپ سینیٹر بھی ہیں وہاں کے مسائل حل کرائیں، جسٹس طارق مسعود
کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل شہر بن رہا ہے۔
عدالت کو آگاہ کرتے ہوئےپراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار ماجد جوہر پر گولی چلانے والا ملزم یاسر علی گرفتار ہو چکا ہے، جب تک مرکزی ملزم جوڈیشل نہیں ہو جاتا معزز عدالت ضمانت کا کیس نہ سنے۔
عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کی استدعا مسترد کردی گئی۔
گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو 27 دسمبر 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔