سکھر :آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ کراچی میں ڈاکو راج ہے یہ غلط بات ہے۔
سکھر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے، کراچی میں بہت سارے ملکوں سے بڑی آبادی ہے، یہ کہنا کہ کراچی میں ڈاکو راج ہے یہ غلط بات ہے، کراچی میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس اور صحافیوں میں کوآرڈی نیشن ضروری ہے، جتنا احتساب پولیس ڈپارٹمنٹ میں ہے اتنا کہیں نہیں، کوشش کررہے ہیں پولیس کے انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کو مزید بہتر کیا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو بہترکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ جنوری سے لیکر اب تک 170 لوگوں کو اغوا ہو نے سے بچایا، جرائم پیشہ افراد کے 2 گروپوں کے جھگڑے کو برادری کا تنازع قرار دیا جاتا ہے، دنیا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پر قابو پایا ہے۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ گھوسٹ ملازمین کیلئے پوائنٹ میں ایپلی کیشن سے تکلیف ہو رہی ہے، ایپلی کیشن کیخلاف پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے جو گھر بیٹھے تنخواہ لیتے تھے۔
پی ایچ ڈی اسکالر کے قتل پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اجمل ساوند پڑھے لکھے نوجوان تھے، ان کے قتل سے پوری سوسائٹی کا نقصان ہے، ان کے اہل خانہ نے ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا ہے
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔