رمضان کے بعدکھانے پینے میں بے احتیاطی آپ کی
عید الفطر کی خوشیوں کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے
ضروری ہے کہ اعتدال سے کھائیں اور عید کی خوشیاں
بھرپور طریقے سے منائیں۔
روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال پسندی کے فوری
بعد بے احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا
ہوسکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال
اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔
ماہرین طبرمضان المبارک میں جہاں انسان میں روحانی
تبدیلی رونما ہوتی ہے وہیں سحر اور افطار میں کھانے پینے
میں وقفے سے نظام ہضمہ بہتر ہونےسے انسانی صحت پر
مثبت اثرات سامنے آتے ہیں، اس لیے ماہرین صحت عید
پر فوری طور پر روغنی اور زیادہ میٹھی چیزوں سے اجتناب
کرنے پر زور دیتے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق روزوں میں کھانے پینے میں اعتدال کے
فوری بعد بے احتیاطی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو
سکتا ہے جس میں ذیابیطس، امراض قلب، اسہال اور گیس
کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔
ماہرین صحت عید کے موقع پر بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین
سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنے کا
مشورہ دیتے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائی
جاسکیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔