سان فرانسسکو (50 نیوز الرٹ ویب ڈیسک) گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ
انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو 2022 میں تقریباً 226 ملین
ڈالر کا کل معاوضہ ملا، جو کہ گوگل کے اوسط ملازم کی تنخواہ سے 800 گنا
زیادہ ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں
جمع کرائی گئی فائلنگ میں بتایا گیا کہ سندر پچائی کے معاوضے میں تقریباً 218
ملین ڈالر کے اسٹاک ایوارڈز شامل تھے۔
تنخواہوں میں تفاوت ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل عالمی
سطح پر ملازمتوں میں کمی کر رہا ہے، دی ماونٹین ویو، کیلیفورنیا میں قائم
کمپنی نے جنوری میں دنیا بھر میں 12 ہزار ملازمتیں کم کرنے کے منصوبے
کا اعلان کیا تھا جو اس کی عالمی افرادی قوت کے چھ فیصد کے برابر تھا۔
اس ماہ کے اوائل میں گوگل کے سینکڑوں ملازمین نے برطرفی پر تنازعہ
کے بعد کمپنی کے لندن دفاتر سے واک آوٹ بھی کیا تھا۔ مارچ میں گوگل
کے ملازمین نے 200 سے زائد کارکنوں کو نوکری سے نکالے جانے کے بعد
کمپنی کے زیورخ کے دفاتر سے واک آوٹ کیا تھا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔