اسلام آباد: (50 نیوز ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔
وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
آئندہ 15 دن کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
یاد رہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔