اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی عمل کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب امیدواروں کو انتخابی نشان 20 سے 26 اپریل تک الاٹ کیے جائیں گے، 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ 14 مئی برقرار رہے گی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔