جمعہ، 5 مئی، 2023

کشمیر: راجوری میں بھارتی فوجیوں پر حملہ، 2 ہلاک ، 4 زخمی

0 Comments








غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حملے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 اہلکارزخمی ہو گئے ہیں۔


ضلع کے علاقے کنڈی میں بھارتی فورسزپر حملے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 اہلکارزخمی ہو گئے۔فورسز اہلکار علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہے تھے ۔


بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ ‘عسکریت پسندوں’ نے فوجی کارروائی کے دوران بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔


فوج کے بیان کے مطابق ملحقہ علاقوں میں تعینات بھارتی فوجی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اورزخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال ادھمپورمنتقل کردیاگیا ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔