جمعہ، 5 مئی، 2023

لاڑکانہ میں فائرنگ، 5 افراد قتل ہوگئے

0 Comments
 






لاڑکانہ ( رپورٹ/ڈاکٹر بدر شیخ) مسلح افراد کی سینٹرل جیل کے قریب کار پر فائرنگ سے ڈرائیور سمیت 5 افراد قتل ہو گئے ، ایک زخمی ہوگیا۔ 

میروخان چوک سات نمبر ناکے پر  مسلحہ افراد  نے چلتی  کار پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار ڈرائیور نجم الدین چانڈیو سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ شوکت سولنگی اور 27 سالہ امیر سولنگی شامل ہیں، دیکر  جاں بحق اور زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ 

 پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کا تعلق تحصیل  وارہ کے  گاؤں میاں رتو سے ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ بتایا جاتاہے ہلاک شدگان میں جیل کے دو قیدی تھے جو جیل سے رہائی کے بعد اپنے رشتے داروں سے وارہ گاؤں جا رہے  تھے ۔




0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔