بھارت ( 50 نیوز الرٹ)انڈیا کی ریاست کیرالہ
میں ایک70 سالہ شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ
گیااور آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل کیرالہ ریاست
کے ضلع تھرپسور میں چائے کی دکان میں 70 سالہ
الیاس نامی بزرگ شہری کرسی پر بیٹھے چائے پی رہے
تھے کہ یکدم ان کی قمیض کی سامنے والی جیب میں رکھا
ہوا موبائل فون پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کے باعث بزرگ شہری نے موبائل کو فی الفور
اپنی جیب سے نکال کر زمین پر پھینک دیا لیکن اس وقت
تک ان کی قمیض آگ کی لپیٹ میں آچکی تھی۔ خوش
قسمتی سے دکان میں موجود ایک شخص نے فوراََ پانی
پھینک کر آگ بجھائی ، بروقت آگ بجھانے کی وجہ سے
70 سالہ بزرگ کسی بہت بڑے حادثے سے بچ گئے اور
مکمل محفوظ رہے۔
مذکورہ واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی ملی، جس پر
پولیس نے بزرگ شہری سے رابطہ کیا، بعد ازاں 70 سالہ
الیاس نے بتایا کہ انھوں نے موبائل گزشتہ سال ایک
ہزار روپے کا خریدا تھا اور موبائل میں مسئلہ بھی نہیں
تھا، اچانک یہ پھٹ گیا سمجھ سے بالا تر ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔