کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز کو اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا۔
سابق کپتان نے روایتی پکوانوں سے نوجوان کرکٹرز کی تواضع کی،ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے،ڈنر میں کپتان بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔
ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ڈنر پر پاکستان کے ہیروز کی میزبانی پر فخر ہے، کل کے میچ کیلئے گڈ لک،سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں نے اپنے انکی عدم موجودگی کو فوری محسوس کیا اور آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی سراغ تلاش کرنا شروع کردیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔