کراچی ( 50 نیوز الرٹ) پاکستان رینجرز (سندھ)
اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ
کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن
سےڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم سلیمان کو گرفتار
کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد
کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم 2013 سے ڈکیتی کی وارداتوں
میں ملوث ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں
اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، کلفٹن، سائیٹ اور گردونواح کے
علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 150 سے زائد وارداتوں کے
دوران 300 سے زائد موبائل فونز اور مبلغ 15 لاکھ روپے کی رقم
لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے
لیے چھا پے ما رے جارہے ہیں۔
گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس
کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے
بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز
ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111
پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا
جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔