ہفتہ، 6 مئی، 2023

توشہ خانہ کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی خلافِ قانون قرار

0 Comments









کراچی ( 50 نیوزالرٹ ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے کیس میں طلبی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف دونوں درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے طلبی کے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ہدایات کےساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کا کوئی قانونِی حیثیت نہیں۔

عدالت نے کہا کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ قانون کے مطابق نیب 

فریش نوٹس جاری کرنے میں آزاد ہے، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا جس پر دونوں نے

 طلبی کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔