ہفتہ، 6 مئی، 2023

پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا

0 Comments







اسلام آباد (50 نیوز الرٹ) پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا۔

وزرات مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا ہے۔

 سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کر ائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔

ذرائع کے مطابق مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔