جمعرات، 8 جون، 2023

اسٹیل ملز کی 14 سو ایکڑ اراضی کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کی تیاری کر لی گئی

0 Comments



                                                                             کراچی(رپورٹ:محمدقیصر)سندھ سرکار نے عوامی لیڈرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کی کوششوں اور پاکستان کےنامور ادارے پاکستان اسٹیل مل کووفاق کے ساتھ مل کر ہڑپنے اور پاکستان اسٹیل مل کی چودہ سوایکڑ سے زائداراضی کو پرائیویٹائزیشن کے تحت کھڈے لائن لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے

              پاکستان اسٹیل مل کی چودہ سو ایکڑ سے زائد اراضی سوئی

 سدرن گیس کمپنی کو تیس سالہ ٹھیکے پر دینے کے لیے اراضی کی

 بولی لگائی گئی ہے غریبوں مزدوروںاور کسانوں کی نام نہاد سندھ کی

 برسرے اقتدار سیاسی جماعت کی لیڈرشپ نے شہید بھٹو کی نشانی

 کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو

 تیس سال کے لیے لیز پر دینے کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام 

تیزی سے شروع کردیا ہے اپریل 2023 میں پاکستان اسٹیل ملز نے

سوئی  سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکطرفہ لگائی گئی زمین کی قیمت کو
 مستردکردیاہے ۔ 



بورڈ نے 29 مارچ اور 7 اپریل کو منعقدہ اپنے اجلاسوں میں  پاکستان

 اسٹیل مل کے بنیادی آپریٹنگ اثاثوں کو اسٹیل کارپوریشن پرائیویٹ

 لمیٹڈ کومنتقل   کر نے اور واپس نہ لینے کی قانونی چارہ جوئی کے لیے نو ابجیکشن

 سرٹیفیکیٹ کے اجرا میں تاخیر پر بہت تشویش ظاہر کی ہےبورڈ نےسوئی 

سدرن گیس کمپنیسے کہا ہے کہ وہ ا پنی قانونی چارہ جوئی  واپس لے اور

 پاکستان اسٹیل ملز کےاثاثوں کو اسٹیل کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو 

فوری طورپر منتقل کرنے کے لیےمطلوبہ ‏نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ جاری 

کرے تاکہ پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اورنجکاری کے عمل میں مزید تاخیر 

سے بچا جا سکےتاہم یہ پیشرفت تقریباً ایک عرصے بعد ہوئی ہے جب ایس

 ایس جی سی ایل نےپی ایس ایم کی انتظامیہ سے جون2015 کے بعد سے 

ملک کی سب سے بڑی پریشان حال اور بند صنعتی کمپنی کو ملوں کے بقایا 

واجبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک حتمی میٹنگ کے لیے کہا جس پر  

گیس کمپنی کی انتظامیہ نے کام کیا ہے اختلافات اس وقت سامنے آئے

جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل مل کی چودہ سو ایکڑ اراضی

 کی   قیمت اس کے پسند کے ایویلیویٹر کے ذریعے حاصل کی جس کی قیمت

 ‏پاکستان اسٹیل مل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مشترکہ طور پر مقرر کردہ 

ایک آزاد ایویلیویٹر کے ذریعے تشخیص کی گئی تھی تاہم فی الحال پاکستان اسٹیل

 مل کے فیکٹری ایریا تقریباً بارہ سو تیس ایکڑ اراضی اور اس کی نجکاری کے

 لیے درکار مشینری کے خلاف نو اوبجیکشن  سرٹیفیکیٹ کے اجراء کو روک

 دیا ہے ۔


واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کا عمل پی ٹی آئی حکومت کی

 طرف سے شروع کیا گیا تھا اور موجودہ حکومت کی طرف سے جاری رکھا گیا

 ہےمشترکہ مفادات کونسل کی جانب سےکسی بھی منظوری کے بغیر اور حکومت

 کیجانب سے فوری طور پر زمین سے متعلق نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے

 بغیر س عمل کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے ملز بورڈ کی طرف سےکہا گیا ہےکہ دو بار ایل

 اوسی جاری کرنے کے باوجود 20 دنوں کے اندر ترمیم شدہ ایل او سی تاحال جاری

 نہیں کی  جاسکی ہے ۔ 


 ایس ایس جی سی ایل نے جون 2022 میں پی ایس ایم کی زمین لیز کی بنیاد پر 

حاصل کرنے کی پیشکش کی، "اس کے بعد سے،وقت کے ساتھ ساتھ ایس ایس جی

 سی کے مطالبات میں مسلسل اضافہ/ تبدیل ہوتا رہا ہے"،پاکستان اسٹیل مل کے

 خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل بورڈ نے 30 سال کے لیے زمین کو ‏سوئی سدرن

 گیس کمپنی کو لیز پر دینےکی اجازت دی تاکہ پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ کی طرف سے

 ایک آزاد ویلیویٹر کے ذریعے تازہ تشخیص کے بعد ایس ایس جی سی کو تیئیس بلین 

روپے کی اصل قابل ادائیگی رقم کو ایڈجسٹ کیا جا سکے اس لیز کی اجازت اس شرط

 کے ساتھ بھی دی گئی تھی کہ مذکورہ اراضی صرف ایس ایس جی سی  کے ذریعے ‏ایل

 این جی ٹرمینلز اور صنعتی سہولیات کے قیام کے لیے استعمال کی جائے گی جس کے 

بدلے میں ایس ایس جی سی کی طرف سے این او سی فراہم کیا جائے گاایس ایس جی

 سی ایل کے مطالبے پر، پی ایس ایم نے بھی ایل این جی ٹرمینل کے لیے اپنی

 شرط ترک کر دی اور صنعتکاری کے لیے اراضی کے استعمال کی اجازت دے دی

 ہے۔ 


 متعلقہ وفاقی وزارتوں سمیت اسٹیک ہولڈرزکےمختلف جلاسوں کے بعد پیٹرولیم

 ڈویژن نے ایس ایس جی سی ایل کو ہدایت کی کہ وہ اصل رقم اور غیر متنازعہ تاخیر

سے ادائیگی کے سرچارج کے خلاف زمین کے معاملے کو حتمی شکل دے اور سندھ

 ہائی کورٹ میں اپنے مقدمے میں ترمیم کرے تاکہ مشینوں کے ساتھ 1,230 ایکڑ کو

 استثنیٰ دیا جائے اور قانونی چارہ جوئی سے اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان

 میں پاکستان اسٹیل مل کی ضروریات کے لیے این او سی جاری کریں باالآ خر دونوں 

کمپنیاں SSGCL اور PSML مشترکہ طور پر تیسرے فریق کی جانبسے زمین کی قیمت کاجائزہ

 لینے کے بعد موجودہ وقت میں  39.3 ملین روپے فی ایکڑ کے حساب سے مذکورہ 1,400 

ایکڑ کی مارکیٹ ویلیو تقریباً ‏پچپن بلین روپے بنتی ہے جس کی نیلامی کے لیے کام 

تیز کردیا گیا ہے۔





0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔