لاہور میں ای اینڈ ٹی حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمشہور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک لیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈیوس روڈ پرچیکنگ کے دوران مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا۔
ڈی جی محمد آصف کا کہنا تھا کہ افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی
ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا ۔
افتخار ٹھاکر نے شہریوں کو نصیحت کی کہ بینکوں کی موبائل
ایپ نے آسانی کردی ہے ، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان
چھڑائی جاسکتی ہے ، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا
چاہیے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔