پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم
دین جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا
محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کی دعویداری 2
ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے
ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق
کو قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پشاور میں دو ہفتوں کے اندر چار علامہ
کرام اورپیش امام مارے جا چکے ہیں ۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔