بدھ، 12 اپریل، 2023

پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے، صدر عارف علوی

0 Comments









اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا،صدر مملکت نے 8اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان اور خیبر میں شہید نائیک نذیراللہ محسود، نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،اسی کے ساتھ صدر پاکستان نے 5اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے شہدا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔