جمعہ، 12 مئی، 2023

عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ دیا گیا

0 Comments


ا 




اسلام آباد (5نیوز الرٹ)سابق وزیراعظم عمرا ن خان کو سخت سیکیورٹی میں سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر یونیورسٹی کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی ، عمران خان سب سے پہلے ڈائری برانچ میں بائیومیٹرک تصدیق کروائیں گے ۔

 یاد رہے کہ عمرا ن خان کے وکلاءکی جانب سے القادر یونیورسٹی میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی عمران خان کو القادریورنیوسٹی کے کیس میں گرفتار کیا تھا ، نیب کورٹ نے ان کا آٹھ روزہ ریمارنڈ منظور کیا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے معاملے کو ریورس کیا اور واپس اسلام آباد ہائیکورٹ چھوڑنے کا حکم دیا ۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔