اتوار، 7 مئی، 2023

خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز روک دیے گئے

0 Comments





                                                                                                                        


پشاور ( 50 نیوز الرٹ) خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز پر بڑے آپریشنز 

 روک دیےگئے۔


محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ نہ دینے پر

 انشورنس کمپنی نے آپریشن بندکردیے ہیں۔


محکمہ صحت کے مطابق صحت سہولت کارڈ پر دل، ڈائیلاسز اور کینسر سمیت
 مختلف بڑے آپریشن نہیں ہوں گے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق انشورنش کمپنی نے صحت کارڈ پینل میں شامل
 اسپتالوں اور تمام ڈی ایم اوز کو مراسلہ بھیج دیا اور کہا کہ صحت کارڈ پلس
 پروگرام کے تحت تمام پینل اسپتال 9 مئی سے داخلے لینا بندکردیں۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے تنقید کرتے ہوئےکہا
 کہ ہر چند روز بعد صحت کارڈ بند ہو جاتا ہے، پی ڈی ایم کی نااہلی سےکے پی کو
 خراب کیا جارہا ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔