باغ/اسلام آباد( 50 نیوز الرٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی،
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باغ، آزاد کشمیر میں ایک
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب
سے جی 20 کا اجلاس منعقد کر کے بین الاقوامی قوانین اور
اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر بھارت کے
مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف میں احتجاج کیا جا رہا
ہے۔ مودی جو ڈرامہ رچا رہا ہے وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے
جبکہ پاکستان کے نمائندے اسی دن اپنے کشمیری بھائیوں سے
اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجتماع میں ایم کیو ایم، جے یو
آئی اور جے یو پی نورانی کے نمائندوں سمیت تمام صوبوں
شریک ہونے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔چیئرمین بلاول بلاول
بھٹونے کہا کہ بطور وزیر خارجہ ان کا باغ کا یہ پہلا دورہ ہے اور
وہ ملک کے ہر شہری اور پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں نظریاتی اور سیاسی
اختلافات کے باوجود وہ پوری دنیا میں ملک کی نمائندگی کرتے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سال سے وزیر خارجہ کی حیثیت
سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ہر بین الاقوامی بات
چیت میں کشمیر ان کی ترجیح رہتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو
نے کہا کہ "میں نہ صرف پاکستان کے وزیر خارجہ بلکہ آزاد
کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے وزیر خارمہ کی حیثیت سے نمائندہ
ہوں"۔ پاکستان کو جن عارضی داخلی مسائل کا سامنا ہے
اس کے باوجود کشمیر کے ساتھ ہمارا برادرانہ رشتہ نسلوں کا
ہے۔ قائد عوام نے کشمیر کی خاطر ایک ہزار سال جدوجہد
کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم شہداءکے جانشین ہیں اور یہ
ان کی مٹی ہے، ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ
کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔
چیئرمین بلاول نے کہا کہ جب وہ اقوام متحدہ یا کسی بھی
بین الاقوامی فورم پر جاتے ہیں تو ہمیشہ اس بات پر زور دیتے
ہیں کہ مسئلہ پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں بلکہ کشمیری
عوام اور عالمی دنیا کا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کہا
گیا ہے کہ یہ مسئلہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے،
اور رائے شماری کا انعقاد ہی واحد حل ہے۔
جب میں اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے
حقوق کی بات کرتا ہوں تو بھارتی نمائندے جواب میں ہمیں
'دہشت گرد' کا لیبل لگاتے ہیں۔ جب ہم کشمیری عوام
اور ان کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو وہ ہم پر دہشتگردوں
کی نمائندگی کا الزام لگاتے ہیں۔ وہ ہم پر دہشت گردی میں
ملوث ہونے کا الزام کیسے لگا سکتے ہیں جب کہ ہم خود اس
سے متاثر ہوئے ہیں اور متاثر ہورہے ہیں؟ باغ کے دو
جیالوں نے 18 اکتوبر 2007 کو شہادت قبول کی۔ یہ ہمارا
مسئلہ نہیں ہے کہ ہندوستان پر ایک ایسی سیاسی جماعت
کی حکومت ہے جو مذہبی اور اسلامو فوبیا کا شکار ہے۔
چیئرمین بلاول نے کہا کہ جب مودی کو 'قصائی' کہتے ہیں
تو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے کے اوپر 'دہشت
گرد' کا لیبل لگاتے ہیں، ۔ ہم پر انتہا پسند اور دہشت گرد
کا لیبل لگانے والوں کے اصل چہرے دنیا کے سامنے آ
گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے سر کی
قیمت لگا دی۔ کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے دنیا بھارت
کے اصل چہرے کو پہچان چکی ہے۔
دنیا کشمیریوں کو نہیں بھول سکتی کیونکہ ہم نے ہر موقع پر کشمیریوں
کے لئے آواز بلند کی۔ جب ہم جی 77 یا اسلامی تعاون تنظیم
کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے تو ہم آپ کے استصواب
رائے کے حق کا مسئلہ اٹھانے کے لیے ایسا کر رہے تھے۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے اوآئی
سی میں مبصر کا درجہ' حاصل کیا۔ ہم نے او آئی سی کے اجلاس
میں آخری تقریر کشمیر کے صدر سے کروائی۔ حال ہی میں، یہ فیصلہ
کیا گیا کہ اگست 2019 سے بھارت کے ساتھ بامعنی بات چیت
دوبارہ شروع نہ ہونے کے باوجود ہم گوا میں ہونے والی شنگھائی
تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ فیصلہ دور اندیشی کے ساتھ کیا گیا کہ بھارت کو میدان کھلا
نہیں ملنا چاہیے۔ اس کے نمائندوں سے پہلے ہم نے امن کی
وکالت کے لیے ہندوستانی میڈیا اور اس کے لوگوں سے بات
چیت کی۔ ہم نے اپنے آپ کو اس انداز میں پیش کیا کہ جس
سے کشمیریوں، پاکستانیوں اور مسلمانوں کا صحیح تشخص اجاگر
ہوا۔ اگر کوئی دہشت گرد ہے تو وہ گجرات اور سمجھوتہ ایکسپریس
میں دہشت گردی کرنے والا ہے۔ جب بھارت کے غیر قانونی
طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جائے گا تو ہم مذاکرات
میں امن کے حامی فریق کے طور پر بات کرنے کو تیار ہوں گے۔
سری نگر میں سیاحتی ورکشاپ منعقد کرنے والے وہ کون ہوتے
ہیں؟ کشمیری عوام اپنی محنت کا پھل خود کھائیں نہ کہ وہ دہلی کھا
جائے۔ جب مقبوضہ کشمیر کا آدھا حصہ قید ہے، اور وہاں نوے
ہزار فوجی ہیں، وہ کس قسم کی سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش
کر رہے ہیں؟ کشمیری عوام دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
مسئلہ کشمیر کے حل، دہشت گردی کو روکنے اور خطے کی معاشی
خوشحالی میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ مودی راج ہے۔وہ دن دور
نہیں جب کشمیری عوام اپنے حق رائے دہی اور استصواب رائے
کا استعمال کرکے آزادی حاصل کریں گے۔
کشمیری عوام بندوق کی دہشت سے نہیں بلکہ جمہوریت کی طاقت
سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر نام نہاد 'دنیا کی سب سے
طویل عرصے تک چلنے والی جمہوریت' جیسا کہ اس کا دعویٰ ہے،
تو وہ کشمیری عوام اور ان کی آزادی سے کیوں خوفزدہ ہے؟ چیئرمین
بلاول نے رائے شماری اور ووٹنگ کے حق میں نعرے لگائے۔
سری نگر کے مزدور، تاجر اور مزدور بھی ہماری طرح ہی نعرے
لگاتے ہیں۔ ہم ان تمام اقوام کے مشکور ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ
کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اصولی موقف اپنایا۔
انہوں نے اس سیاحتی کانفرنس میں شرکت کے خلاف فیصلہ کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے ہندوستان کے دورے پر،
ہم نے کہا تھا کہ وہ توقع سے کم مہمان آئیں گے اور ایسا ہی ہوا۔
ہم اپنے چینی، سعودی اور ترک بھائیوں سمیت دیگر تمام ممالک کو
سلام پیش کرنا چاہیں گے جنہوں نے کشمیری عوام کی خاطر مودی
اور جی 20 کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔
جن ممالک نے شرکت کی انہوں نے یا تو اپنی شرکت کو محدود کردیا،
یا احتجاج میں شریک ہیں۔ آپ دنیاد کا کوئی بھی اخبار یا رسالہ اٹھا کر
دیکھ سکتے ہیں کہ کشمیر کو ایک نارمل خطے کے طور پر پیش کرنے کا
ان کا [ہندوستانی] مقصد حاصل نہیں ہوا۔ جب ان کے ہزاروں
فوجی کشمیر میں موجود ہیں تو وہ کیسے نارمل ہونے کا پیغام دے سکتے
ہیں؟ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے جیالے آخری سانس تک اپنے
کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی وزیر
خارجہ نے کشمیری قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا ہے۔ چیئرمین
بلاول نے مودی کے اقدامات کے خلاف پیپلز پارٹی کو کشمیر مدعو
کرنے پر ضیاء قمر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف
کشمیر اور مسلم کانفرنس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا
جنہوں نے دنیا کو متحد پیغام دینے میں مدد کی۔پاکستان کی ساری سیاسی
پارٹیاں کشمیر کے مسئلے پر یک زبان اور متحد ہیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔