پیر، 15 مئی، 2023

خیبر پختونخواہ؛ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ہزار سے افراد گرفتار

0 Comments












کے پی پولیس کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے

 خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد گرفتارپشاو8ر: توڑ پھوڑ 

اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف خیبر پختون

 خوا کی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک ایک ہزار سے زائد

 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کے پی پولیس نے ایک ہزار سے زائد افراد کو

 گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف 42 مقدمات درج کر لیے گئے 

ہیں۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مشتعل مظاہروں میں ملوث

 440 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جب کہ 3 ایم پی او کی خلاف ورزی پر 600

 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔


پشاور میں مزید 296 مشتعل مظاہرین کی نشان دہی کر کے فہرستیں تیار

 کر لی گئی ہیں۔


پولیس حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کی تعداد

 100 سے زائد ہو گئی ہے، جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کے

 تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی نشان دہی کا عمل جاری

 رہے گا، اور چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔






0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔