سائنس و ٹیکنا لوجی، لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
سائنس و ٹیکنا لوجی، لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 6 مئی، 2023

واٹس ایپ پر نا پسندیدہ کالز سے پیچھا چھڑانے کیلئے زبردست فیچر متعارف

0 Comments











اکثر و بیشتر صارفین واٹس ایپ پر آنے والی اجنبی فون کالز سے پریشان ہوتے ہیں اور اگر آپ نے فون سائلنٹ نہیں کیا ہوا تو یہ کسی بھی میٹنگ یا اہم گفتگو کے درمیان آکر پریشان کردیتی ہیں۔
کبھی کبھار کسی ضروری کام کے درمیان بھی یہ ان چاہی کال کافی پریشان کرتی ہیں لیکن اب ان سے چھٹکارا ممکن ہوگیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق وہ اینڈرائیڈ صارفین جنہوں نے اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرلیا ہے وہ اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ فیچر کیسے کام کرے گا؟







جیسا کہ آپ اس اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، کچھ بیٹا ٹیسٹرز نامعلوم کال کرنے والوں کو سائلنٹ کر سکتے ہیں، یہ فیچر آپ کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی کے آپشن میں دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے تحت جو بھی نامعلوم نمبر آپ کو کال کرے گا آپ کو اس کی رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی البتہ فون پر نوٹیفکیشن ضرور دکھائی دے گا۔

مذکورہ فیچر آپ کے لیے ایسے مددگار ثابت ہوگا کہ اس سے آپ کا وقت بھی بچے گا اور آپ کو بار بار ناپسندیدہ فون کالز کا جواب بھی نہیں دیناپڑے گا۔

یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور جلد ہی اسے تمام افراد کے لیے پیش کردیا جائے گا۔