جمعہ، 14 اپریل، 2023

حیدرآباد میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا بیٹا قتل

0 Comments

 







 فائل فوٹو


حیدرآباد میں 24 گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ، ڈیس ایس پی کا بیٹا قتل 

حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے  نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، 24 گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے قاسم آباد میں گھر کے باہر بیٹھےنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول نوید جمالی ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد خان جمالی کا بیٹا ہے۔

گزشتہ روز ہٹڑی تھانے کی حدود میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کامل شاہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جن کے قاتلوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔