پہلا آل کراچی شہید اشرف منگیش سندھ پولیس یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، رہنما پیپلز پارٹی پرویز دودا مہمان خصوصی
آج کھیلے جانے والا سیمی فائنل میچ کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ لیاری کی دو مشہور و معروف ٹیم شفیع محمڈن اور ینگ ہنگورہ کے مابین کھیلا گیا شائقین فٹبال بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں موجودتھے۔ یہ میچ شفیع محمڈن نے 4 صفر سے جیت لیا۔کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل دکھانے پر انھیں کیش انعامات سے نوازا گیا۔میچ کےمہمان خصوصی سماجی و کاروباری شخصیت سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور نو منتخب وائس چیئرمین یوسی 13 حاجی پرویز احمد دودا تھے۔ انکے ہمراہ رؤف کیپٹن بلوچ میڈیاں سیل انچارج ضلع کیماڑی عامر یوسف امین بلوچ اور فریدہ بلوچ بھی موجود تھے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔