جمعہ، 14 اپریل، 2023

حیدرآباد،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، خاتون کو بلیک کرنے والا ملزم گرفتار

0 Comments

 





حیدرآباد:ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل حیدرآباد  نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے  سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض  تصاویر اس کے رشتے داروں کو بھیجیں۔  ملزم سجادعلی  کو خفیہ اطلاع ملنے پر مٹیاری سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے  شکایت کنندہ خاتون سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد ہوا اور جس سوشل میڈیا اکانٹ  سے قابل اعتراض مواد شیئر کیا گیا اس کا  سراغ بھی لگا لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج اور مزید تفتیش  کی جاری ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔