کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےایرانی قونصلیٹ کےدعوت افطار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ایران کے قونصل جنرل حسن نورین نے انکا استقبال کیا جبکہ افطار تقریب میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی اور شہلاء رضا سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، تاجر و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت سے کیا گیا جبکہ بعد میں ایرانی گروپ نے نعت بھی پیش کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے بہترین قراءت اور نعت پر ایرانی قاری اور نعت خواں کو سراہا۔ ایران کے قونصل جنرل حسن نورین نے وزیراعلیٰ سمیت تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی سفیر نے عالم اسلام میں امن کیلئے دعا کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے سعودی عربیہ اور ایران کے درمیان نئے تعلقات کے باب کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور دوسری جانب ایرانی قوبصل جنرل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی زیادتیوں کی بھی مذمت کی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔