کراچی: یوم علی کا مرکزی جلوس، سیکیورٹی پلان تیار
کراچی :کراچی میں 21 رمضان المبارک کو یوم علی کے موقع پر مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں 4096 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بکتربند گاڑیاں، موٹر سائیکل اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود ہوں گے جبکہ 15 ایس ایس پیز، 51 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔
حکام نے کہا ہے کہ 8 پولیس کی بکتربند گاڑیاں اور 54 موبائلیں بھی سیکیورٹی کے لیے موجود رہیں گی۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے ایس ایس یو اور آر آر ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔