جمعرات، 1 جون، 2023

بول نیوز سے ابرار الرحمن اور عمران علی کی جبری برطرفی قابل مذمت ہے، کے یو جے

0 Comments








                                                                                                            کراچی ( 50 نیوز الرٹ) کراچی یونین آف جرنلسٹس

 کی مجلس عاملہ نےبول نیوزسےکےیوجےکےممبرابرار

 الرحمن اور عمران علی کوجبری طورپرملازمت سے

فارغ کرنےکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔


ترجمان کےیوجے کے تحت جاری کردہ ایک بیان 

میں کراچی یونین آف جرنلسٹس نےبول انتظامیہ کے

اس عمل کوانتقامی کارروائی قرادیتے ہوئے کہاہے کہ

 بول انتظامیہ مسلسل میڈیاورکرزکےساتھ نامناسب

 رویہ اختیارکررہی ۔


تنخواہ کی بروقت عدم ادائیگی،بول اخبارکےملازمین کے

واجبات ادانہ کرکےصحافیوں اور ورکرزسے مسلسل 

زیادتی کی جارہی ہے اور جب کراچی یونین آف جرنلسٹس

 نےاحتجاج کیاتوانتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔ یہ بول

 انتظامیہ کا انتہائی قابل مذمت اور نان پروفیشنل اقدام

 ہے۔


بول انتظامیہ یادرکھےکہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود

 کےیوجے بول انتظامیہ کی صحافی دشمن پالیسی کےخلاف

 احتجاج جاری رکھےگی۔


مجلس عاملہ مطالبہ کرتی ہےکہ ابرارالرحمن اورعمران

 علی کوفوری طورپرملازمت پربحال کیا جائے۔مذید لوگوں

 کی جبری برطرفی کے لیے منصوبہ بندی ختم کی جائےاور

 میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہ اوراخبارملازمین کےواجبات

 اداکئے جائیں ۔


مجلس عاملہ کاکہناہے کہ اگربول انتظامیہ نےانتقامی کارروائی

 کاسلسلہ بندنہیں کیاتوکل بول نیوزکےحق میں کوئی آوازبلند

 نہیں ہوگی۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔