کراچی (50 نیوز الرٹ) کراچی یونین آف
جرنلسٹس (دستور) نے بول نیوز کراچی بیورو
سے ملازمین کی جبری برطرفی پر شدید الفاظ
میں مذمت کی ہے۔
کے یو جے دستور کے صدر خلیل احمد ناصر،
جنرل سیکریٹری نعمت خان، دیگر عہدیداران
اور مجلس عاملہ کی جانب سے جاری بیان میں
کہا گیا ہے کہ بول چینل انتظامیہ فوری طور پر
تمام ملازمین کی جبری برطرفی کے فیصلے پر نظر
ثانی کرے ۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے بول
انتظامیہ سے تمام ملازمین کو بحال کرنے کے
ساتھ ساتھ ان کے واجبات اور تنخواہیں بھی
بروقت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت
دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔