اتوار، 30 اپریل، 2023

پاکستان سے ایک اوروفد اسرائیل روانہ ہو گیا

0 Comments








اسلام آباد: پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا جو اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کرے گا۔


روزنامہ امت کے مطابق ’’شراکا‘‘ کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈان فیفرمان نے بتایا کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی ممالک کے کئی انٹی لیکچولز اسرائیل میں جمع ہورہے ہیں جو ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئیں گے۔


پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔


وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔