نئی دہلی/دوحہ( 50 نیوز ویب ڈیسک) قطرنے دہرا گلوبل کے ساتھ کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں تمام بھارتی ملازمین کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ۔یہ بھارتی ملازمین سب میرین پراجیکٹ پر کام کررہے تھے ۔
سنڈے گارڈین کے مطابق تقریباً 75بھارتی ملازمین کی اکثریت نیوی کے ریٹائرڈ ملازمین تھے، انہیں آگاہ کیاگیا ہے کہ 31مئی ان کی نوکری کا آخری د ن ہوگا۔قطر کے ورک ویزا کی شرائط و قوانین کی وجہ سے ان بھارتیوں کی اکثریت کو وطن واپس لوٹنا ہوگا۔
بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں بھارتی نیوی کے 8سابق ملازمین کی گرفتاری کے بعد سے دہرا گلوبل خبروںمیں تھی ،اس کیس کی اگلی سماعت تین مئی کو ہوگی جس دوران ممکنہ الزامات باضابطہ طورپر سامنے آنے کی توقع ہے، ان 8ملازمین کو بھی کمپنی نے نوکری سے فارغ کردیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔