لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں غریبوں کو مفت آٹا پوری ایمانداری اور شفافیت سے فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی اور خود ہی شہروں کے دورے کر کے جائزہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ مفت آٹا سکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی چوری ہوئی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔