منگل، 18 اپریل، 2023

برطانوی و جرمن فضائیہ نے روسی جاسوس طیارے کو روک دیا

0 Comments


برطانیہ کی شاہی اور جرمن فضائیہ کے یورو فائٹر اور ٹائیفون قسم کے جنگی طیاروں نے خلیج فن لینڈ اور بحیرہ بالٹک پر دو روسی جنگی اور ایک جاسوس طیاروں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔


 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی و جرمن جنگی طیاروں نے نیٹو کی فضائی حدود کے قریب  دو روسی  جنگی اور ایک جاسوس طیارے کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔


 برطانیہ کی شاہی اور جرمن فضائیہ کے یورو فائٹر اور ٹائیفون قسم کے جنگی طیاروں نے خلیج فن لینڈ اور بحیرہ بالٹک پر دو روسی جنگی اور ایک جاسوس طیاروں کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔


 بتایا گیا ہے کہ ایک روسی جاسوس طیارہ پولینڈ کے قریب  کالینین گراڈ سے اڑا تھا  جس کے بارے میں برطانوی پائلٹ نے  بتایا کہ بحیرہ بالٹک پر ہم اکثر روسی طیارے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے یہ  واقعہ معمول کا حصہ تھا جنہیں نیٹو ی فضائی حدود میں داخلے سے روکنا ہماری ذمے داری ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔