جمعرات، 13 اپریل، 2023

نئی کراچی،سانحہ فیکٹری کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی

0 Comments

 



کراچی:نیوکراچی میں بیڈ شیٹ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی،فائربریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا جبکہ کولنگ کے دوران 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی جس میں فائر فائٹر سمیت 13 افراد زخمی ہوئے چارجاں بحق ہوئے۔

فیکٹری میں آگ کی اطلاع بدھ کی صبح سات بجکر 53 منٹ ہر ملی تھی جس کے بعد پہلی گاڑی کو سات بجکر55 منٹ میں روانہ کردیا گیا تھا جبکہ پہلی گاڑی نیوکراچی فائر اسٹیشن سے روانہ کی گی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے ڈی جی لیبرکی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو24 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی نیو کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیا اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس بھی کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے اورآئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک گارمنٹس اور دوسری اسپیئر پارٹس کی فیکٹری تھی۔بدھ کے روز صبح نیو کراچی صنعتی ایریا میں فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔