جمعہ، 14 اپریل، 2023

مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج پورے ملک میں یوم القدس منائے گی

0 Comments












اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج جمعتہ المبارک 14 اپریل پورے ملک میں یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا، ہمیں ظلم کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا، مذاکرات کے نام پر فلسطین کو لالی پاپ دیا گیا، بیرون ممالک پھنسے ہوئے فلسطینیوں کو واپس اپنے وطن آنے کی اجازت ہونی چاہیئے، پاکستانی عوام کو ایک عالمی سازش کے تحت سنی شیعہ دیوبندی و دیگر فرقوں میں تقسیم کر دیا گیا، پاکستانی عوام کو ایک قوم بننے کی ضرورت ہے،یہا ں آئین کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے اب پاکستان کے عوام اسکو برداشت نہیں کریں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑامسئلہ کشمیر اور فلسطین کا ہےایک عالمی ایجنڈے کے تحت کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کیا گیایہاں حکومتوں کی بنیاد ہی ظلم پر تھی ، اسرائیل کی بنیاد ہی ٹیڑھی تھی اس نے مصر شام لبنان و دیگر پر حملے کئے،فلسطینیوں کی جانب سے جوابی کارروائی جاری رہی ،عراق سے اسرائیل کی ایمبیسی کو ختم کیا گیا اور وہ عمارت فلسطین کو دے دی گئی،مذاکرات کے نام پر فلسطین کو لالی پاپ دیا گیافلسطین کے لوگ ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔اس وقت بس امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے پاکستان کی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عوام کی نمائندگی کرے، یوم القدس بھر پور طریقے سےمنائیں گے ، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، علامہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی عوام کے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے مگر حکومت کی جان ب سے کسی قسم کا اقتصادی اجلاس نہیں بلایاگیا، عوام کو واقعی گداگر بنایا جا رہا ہے،آٹے کی لائنیں لگا دی گئی ہیں، لوگوں کی عزت نفس کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، حکومت کی توجہ اس جانب دلاتے ہیں کہ عوام کی فکر کی جائے، آٹے کا بحران خطرناک بحران ہوگا،پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ،پاکستانی عوام کو ایک قوم بننے کی ضرورت ، نفرتوں اور مسلکوں کی دیواریں ٹوٹ رہی ہیں ،یہاں آئین کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے پاکستان کے عوام اسے برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو اللہ پاک نیست  و نابود کرے ،دنیا ہمارا تمسخر اڑا رہی ہے ،ہم مایوس نہیں ہیں اور اپنے وطن کو بچا کر رکھیں گے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔