جمعہ، 19 مئی، 2023

ظل شاہ قتل کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت 2 جون تک منظور

0 Comments






    

 لاہور (50 نیوز الرٹ)لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت2جون تک منظور کرلی۔


مقامی میڈیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی ۔


عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قراردیدیا،عبوری ضمانت کی درخواست سیشن کورٹ کے بجائے ہائیکورٹ میں دائر کرنے پر اعتراض لگا گیاتھا۔


عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ تھانہ سرور پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ، حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔


عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت2 جون تک منظور کرلی ،عدالت نے عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سماعت2 جون تک ملتوی کردی اورچیئرمین پی ٹی آئی کوشامل تفتیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔